جیمز بانڈ کی اسٹنٹ کار 30 لاکھ ڈالرز میں نیلام
واشنگٹن: مقبول ترین ہالی وُڈ سیریز جیمز بانڈ میں استعمال ہونے والی اسٹنٹ کار کو نیلام کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم نو ٹائم ٹو ڈائی میں استعمال ہونے والی کار 30 لاکھ ڈالرز یعنی پاکستانی روپوں میں 70 کروڑ میں نیلام ہوگئی۔
فلم کے لیے تیار کی گئی 8 ریپلیکا گاڑیوں میں سے یہ ایک گاڑی کو نیلامی کیلئے پیش کیا گیا ہے، کار کی نیلامی کیلئے 16 لاکھ سے 20 لاکھ ڈالرز میں فروخت کا اندازہ لگایا گیا تھا، تاہم گاڑی دگنی سے بھی زیادہ قیمت میں فروخت ہوئی۔
فلم فرنچائز کے 60 سال مکمل ہونے پر نیلامی کے لیے جیمز بانڈ فلم کے مرکزی اداکار ڈینیل کریج کے ملبوسات بھی پیش کیے گئے ہیں، جس کی رقم فلاحی ادارے کو دی جائے گی۔
دو حصوں میں لگنے والی نیلامی کی آن لائن بولی 5 اکتوبر کو جیمز بانڈ ڈے تک کھلی رہے گی۔