توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد: مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔
عمران خان کے وکیل بابر اعوان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے اور عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان لاہور میں ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، اس لیے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔
عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔
دھیان رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔