ریما خان نے خلیل الرحمان قمر کو بڑبولا کیوں قرار دیا؟
کراچی: فلموں کی سینئر اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کی اچھی بات یہ ہے کہ بہت اچھا لکھتے ہیں اور بری بات یہ ہے بہت زیادہ پرفیکشنسٹ ہیں جب تک مطمئن نہیں ہوتے یہ دوسرے کو قبر تک پہنچادیتے ہیں۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ریما خان نے خلیل الرحمان قمر کا تعارف منفرد انداز میں کرواتے ہوئے کہا کہ لمبا دھاگا اور لمبی زبان ہمیشہ الجھ جاتے ہیں، اسی لیے لمبے دھاگے کو لپیٹ کر اور لمبی زبان کو سمیٹ کر رکھنا چاہیے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر خلیل الرحمان کی زبان سمیٹ دی گئی تو وہ خزانے جو ان کے قلم سے ہم تک پہنچتے ہیں وہ اس انداز سے نہیں پہنچیں گے جیسا ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔
سینئر اداکارہ کے مطابق میں خلیل الرحمان کے ساتھ کام کرچکی ہوں، جو طغیانی اکثر خلیل الرحمان قمر کے لفظوں میں آجاتی ہے اسے ہمیں نظرانداز کردینا چاہیے، کیونکہ کوئی بھی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا۔
ریما خان کا کہنا تھا کہ دوران پروجیکٹس میرے اور خلیل الرحمان کے درمیان جھگڑے بھی ہوئے لیکن ادب کا عنصر غالب رہا، میں جانتی ہوں کہ خلیل الرحمان قمر منہ کے بڑبولے ہیں اور مجھے یہ بڑبڑاہٹ بھی معیوب نہیں لگتی۔
ریما نے دوران ملاقات خلیل الرحمان قمر سے مذاقاًیہ بھی کہا کہ خلیل الرحمان کا قتل ان کے اپنے ہاتھوں پر لکھا ہے جس پر مصنف کا کہنا تھا کہ ’اچھا پھر ڈاکٹر ( اداکارہ کے شوہر) کی باری بعد میں آئے گی۔