بھارتی فوج کی مذموم کارروائی، چار کشمیری شہید

سری نگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ملہورا میں بھارتی فوجی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کی آڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ علاقے میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور معلومات روکنے کے لیے موبائل فون پر انٹرنیٹ کی سہولت بند کردی گئی ہے۔
بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا جواز پیش کرنے کے لیے دعویٰ کیا ہے کہ چاروں نوجوان مسلح جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔