بچہ چرانے والی بی جے پی کی خاتون رہنما گرفتار
نئی دہلی: بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن ونیتا اگروال کو 7 ماہ کے بچے کو اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بچہ ایک ہفتے سے لاپتا تھا، جسے بی جے پی لیڈر سے برآمد کیا گیا اور اسے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بیٹی ہونے کے باوجود فیروزآباد کی کونسلر ونیتا اگروال اور اس کے شوہر کرشنااگروال نے بچے کو ایک لاکھ 80 ہزار بھارتی روپے میں خریدا، تاہم واقعے کا علم ہونے پر بروقت کارروائی کرکے بچے کو بازیاب کرایا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں دو معاون نرسیں اور بی جے پی لیڈر کے شوہر شامل ہیں، سنجے نامی شیر خوار کو 24 اگست کی رات اس وقت چوری کرلیا گیا جب والدین سورہے تھے۔
حکام کے مطابق یہ کام ایک منظم گروہ نے کیا تھا، جس میں دو نرسیں شامل تھیں۔