لاپتا کار مسافروں میں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی: ملیر ندی میں ڈوبنے والے خاندان کے مزید 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ریسکیو کارروائی میں اب تک خاندان کے سربراہ ذیشان انصاری اور تین بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں جن میں بچوں کی شناخت موسیٰ، عباد اور آمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو اہلکار خاتون رابعہ، ان کے بیٹے ایان اور ڈرائیور عبدالرحمان کی تلاش میں مصروف ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملیر ندی میں پانی کا بہاؤ تیز اور بڑے پتھروں کی وجہ سے کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے، نیوی کی بوٹس اور دیگر انتظامیہ کی مدد سے آپریشن جلد مکمل کیا جاسکتا ہے۔ ایدھی رضا کار کشتیوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔