جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیا گیا
اسلام آباد: جمیل احمد کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نیا گورنر متعین کردیا گیا۔
حکومت کی جانب سے نئے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل جمیل احمد ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ سعودی سینٹرل بینک میں بھی اہم عہدے پر رہ چکے ہیں۔
جمیل احمد 1991 سے بینک دولت پاکستان سے وابستہ ہیں اور وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کےعہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کے بعد مرکزی بینک کے مستقل گورنر کی تعیناتی عمل میں نہ آسکی تھی۔