اسرائیلی بم باری سے 5 سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید

غزہ: غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بم باری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت 15 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کے وزیراعظم یائر لیپڈ کا کہنا ہے کہ حملے میں اسلامک جہاد کے کمانڈر تیسیر الجبری (Taysir al-Jabari) کو نشانہ بنایا گیا۔
اسلامک جہاد نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی فضائی حملے کو اعلان جنگ قرار دیا اور جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ فائر کیے۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل نئے جرم کا مرتکب ہوا ہے، اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔