پاکستان کے وسیم کھتری کی اسکریبل چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی

واشنگٹن: پاکستان کے وسیم کھتری کا بڑا اعزاز، امریکا میں جاری اسکریبل چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
وسیم کھتری نے 28 میں سے 19 گیمز جیت کر فائنل میں جگہ بنائی جب کہ آسٹن شن نے بھی 28 میں سے 19 گیمز جیتے اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
اب فائنل میں پہنچنے والوں وسیم کھتری اور آسٹن کے درمیان بیسٹ آف 5 کا مقابلہ ہوگا۔
خیال رہے کہ شمالی امریکا میں جاری چیمپئن شپ میں چار سو سے زائد پلیئرز شریک ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔