بڑھتا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، بنگلادیش نے آئی ایم ایف سے قرض مانگ لیا
ڈھاکا: بڑھتے خسارے کے بعد بنگلادیش نے آئی ایم ایف سے ساڑھے 4 ارب ڈالر قرض مانگ لیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 مہینوں میں 17.20 ارب ڈالر رہا اور بنگلادیش نے بیرونی ادائیگیوں اور بجٹ سپورٹ کے لیے آئی ایم ایف سے قرض مانگا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب 50 کروڑ ڈالر قرض پرسود نہیں ہوگا جب کہ 3 ارب ڈالر پر 2 فیصد سود ہوگا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دسمبر میں اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا اور جنوری میں معاہدہ بورڈ کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔