بازیابی کیس، دعا زہرا کو کراچی شیلٹرہوم منتقل کرنے کا حکم
کراچی: دعا زہرا بازیابی کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے تفتیشی افسر کو دعا زہرا کو شیلٹرہوم کراچی منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر دعا زہرا اپنے شوہر کے ساتھ بھی ناخوش ہے اور ساتھ رہنا نہیں چاہتی، والدین سے بھی خوف زدہ ہے اس لیے شیلٹر ہوم میں رہنا مناسب ہے۔
ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے تفتیشی افسر کو دعا زہرا کو شیلٹرہوم کراچی منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے مہدی کاظمی اور ملزم کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔ مقدمہ کراچی کی ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے۔ دعا زہرا مقدمے کا مرکزی کردار ہے، اس کی کراچی میں موجودگی ضروری ہے۔
عدالت نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر دعا زہرا اپنے شوہر کے ساتھ بھی ناخوش ہے اور ساتھ رہنا نہیں چاہتی جب کہ دعا زہرا والدین سے بھی خوف زدہ ہے اس لیے شیلٹر ہوم میں رہنا مناسب ہے۔ دعا زہرا کے اغوا سے متعلق ٹرائل کورٹ ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔