اتحادی جماعتوں کا اجلاس، اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کا فیصلہ

لاہور: بالآخر اتحادیوں نے بھی حکومتی مدت پوری کرنے کے فیصلے پر مہر تصدیق ثبت کردی، پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کی مقررہ مدت پوری کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔
دھیان رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کی 20 نشستوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو 15 اور ن لیگ کو 4 نشستوں پر کامیابی ملی تھی جب کہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا تھا۔
اس بڑی ہار کے اسباب جاننے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں آج اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ قبل از وقت انتخابات بہتر آپشن نہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں بھی وزارت اعلیٰ کو بچانے کے لیے بھی تمام اتحادی جماعتیں کوشش کریں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔