سینئر اداکار تنویر جمال جاپان میں انتقال کرگئے
ٹوکیو: پاکستانی ڈراموں کے سینئر اداکار تنویر جمال کینسر کے مرض کے باعث جاپان میں انتقال کرگئے۔
اداکار تنویر جمال پچھلے کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کچھ عرصہ قبل ہی علاج کی غرض سے جاپان منتقل ہوئے تھے۔
اداکار تنویر جمال نے جاپان میں مختلف ڈاکٹرز کو چیک اپ کرایا تاہم ڈاکٹرز نے نامور پاکستانی اداکار کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں یہ کہہ کر جواب دے دیا تھا کہ اگر تنویر جمال کا آپریشن کیا گیا تو ان کی صحت کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
اداکار تنویر جمال نے لواحقین میں اہلیہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔ اُن کی اہلیہ کا تعلق جاپان سے ہے۔