پاکستان نے بے بنیاد بھارتی ڈوزيئر کو مسترد کردیا
اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے نام نہاد ڈوزیئر کی رپورٹس کا جائزہ لیا گيا، ڈوزیئرمیں پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان جھوٹے اور خود ساختہ ڈوزيئر کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے دہشتگردی میں پاکستان کو ملوث کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، نام نہاد ڈوزيئر جعلی اور غلط معلومات پر مبنی ہے۔ ڈوزيئر ان اداروں نے گھڑا جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت قیام پاکستان سے ہی وطن عزیز کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے میں پیش پیش رہا ہے اور اُسے ہر بار ہی منہ کی کھانی پڑتی ہے۔