مناسک حج کا آغاز، 10 لاکھ مسلمان حج کی سعادت حاصل کریں گے

مکۃ المکرمہ: آج مناسک حج کا آغاز ہوگیا ہے، کورونا وائرس کے باعث دو سال کے وقفے کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے جن میں ساڑھے آٹھ لاکھ غیر ملکی شامل ہیں۔
دوسرے ملکوں سے تمام عازمین سرزمین حجاز پہنچ چکے ہیں۔ 45 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ منتقل کردیا گیا ہے۔ عازمین، حج کے بقیہ ایام مکہ مکرمہ میں گزاریں گے، دوران حج مسجد الحرام کو دن میں 10 بار دھویا جائے گا اور ہر بار1 لاکھ 30 ہزار لیٹر جراثیم کُش محلول بھی استعمال کیا جائے گا۔
حج سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ حج کے لیے امن و سلامتی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ (منیٰ، مزدلفہ اور عرفات) اور حج مقامات کی طرف جانے والی شاہراہوں پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔
وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور نے بھی پاکستان حج مشن کو ہدایت کی ہے کہ منیٰ، مزدلفہ اورعرفات میں حجاج کرام کو حتی الامکان سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔وہ مکہ مکرمہ مشاعرمیں پاکستان حج مشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق دی جانے والی بریفنگ کے دوران حج مشن کے حکام سے بات چیت کررہے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔