شمالی وزیرستان، سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 شرپسند جہنم واصل

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے کے دوران بھرپور جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے مغرب میں 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے اس حملے کا موثر جواب دیا۔
سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید اور3 جوان زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پاک فوج کے شہید اہلکار شہید جوان حوالدار اکبر حسین کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ ضلع باغ سے تھا۔ شہید نے پسماندگان میں بیوہ اور 4 بچے چھوڑے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔