گلالئی کا عمران پر غداری کا مقدمہ چلانے کیلیے سپریم کورٹ کو خط
اسلام آباد: سابق حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی باغی رہنما عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کیخلاف تحریک انصاف کے مہم چلانے پر سابق وزیراعظم عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔
عدالت عظمیٰ کو لکھے مراسلے میں عائشہ گلالئی نے کہا کہ فوج کے خلاف مہم چلانے پر عدالت عظمیٰ ازخود نوٹس لے اور تحریک انصاف پر بطور سیاسی جماعت پابندی عائد کی جائے۔
انہوں نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے جو شرم ناک انداز میں افواج پاکستان کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان ملک میں فوج اور عوام کے درمیان اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں، حال ہی میں صوبائی حکومت کے پی میں 736 ملین روپے کا عوامی پیسہ خرچ کرکے کارکنان بھرتی کیے گئے۔