کیا صارفین عنقریب طویل ٹوئٹس کرسکیں گے؟

کیلیفورنیا: صارفین کے لیے خوش خبری، ٹوئٹر ایک نئے فیچر پر کام کررہا ہے، جس کے بعد صارفین طویل ٹوئٹس کرسکیں گے۔ ٹوئٹر صارفین کو اس فیچر کا کافی لمبے عرصے سے انتظار تھا، کیوں کہ فی الحال صارفین 280 سے زائد حروف کی پوسٹ لکھنا ممکن نہیں۔
ٹیک کرنچ (ٹیکنالوجی ویب سائٹ) کے مطابق ممکنہ طور پر عنقریب متعارف کرائے جانے والے ٹوئٹر نوٹس فیچر کی مدد سے صارفین فارمیٹنگ اور میڈیا اپ لوڈنگ آپشنز کے ساتھ آرٹیکلز لکھ سکیں گے جن کو ٹوئٹ کے ذریعے فالوورز کے ساتھ شیئر کیا جاسکے گا۔
فی الحال صارفین اپنی بات پہنچانے کے لیے متعدد پوسٹس کے سلسلے کا استعمال کرتے ہیں کیوں کہ 280 حروف میں طویل بات نہیں کہی جاسکتی۔
کچھ صارفین طویل تحریرں دوسری ایپلی کیشنز پر لکھ کر ان کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہیں یا بعض اوقات ہاتھ سے لکھی تحریر کی تصاویر بھی شیئر کرادی جاتی ہیں۔
ٹوئٹر نوٹس کے ذریعے براہ راست طویل طرز کے آرٹیکل لکھنے سے کچھ صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال ممکنہ طور پر بدل جائے گا۔
اس نئے فیچر کو متعارف کرائے جانے سے قبل آزمائش کے لیے فی الحال چند صارفین تک جاری کیا گیا ہے، یعنی یہ بیٹا ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے۔
ایپ محقق جین مین چُون وونگ کی جانب سے کچھ تصاویر پوسٹ کی گئیں جن کے مطابق فیچر میں فارمیٹنگ ٹولز موجود ہیں، جس کے تحت الفاظ کو واضح، خمیدہ یا اسٹرائیک تھرو کیا جاسکے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔