کپتان کی حاضر دماغی، طیارہ حادثے سے بچ گیا
پشاور: نجی ایئرلائن کا کراچی سے پشاورجانے والا طیارہ خوف ناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔
نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والا نجی ایئرلائن کا طیارہ خوف ناک حادثے سے بچ گیا۔ دوران پرواز موسم اچانک خراب ہوگیا اور طیارہ خراب موسم کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے پرواز ناہموار ہوگئی۔ پرواز ناہموار ہونے سے طیارے کے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا، تاہم کپتان حاضر دماغی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو گوراؤنڈ کرتے ہوئے بلندی پرلے گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کپتان نے پشاور ایئرپورٹ کے قریب ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے فوری لینڈنگ کی اجازت مانگی اور اجازت ملنے پر طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔