بھارتی اینکر نے مسلمان دشمنی میں تمام حدیں پار کرڈالیں
نئی دہلی: بھارتی حکمران جماعت کی رہنما کے بعد انتہاپسند بھارتی اینکر کی مسلمانوں اور ان کے مقدس مقامات کے خلاف ہرزہ سرائی منظرعام پر آگئی۔
ہندو انتہاپسند اینکرسریش چیوہانکے نے بھی مسلمان دشمنی میں تمام حدیں پارکرلیں۔ جنونی اینکرنےمودی سرکارسے مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔
سریش نے ٹی وی چینل پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے بھارت اور بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا جواب مسلمانوں کے مقدس مقام پر میزائل حملے کرکے دینا چاہیے۔
مسلمان دشمن اینکر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے جومیزائل اوربم بنائے ہیں وہ صرف یوم جمہوریہ پر نمائش کے لیے نہیں ہیں بلکہ ان میزائلوں سے مسلمانوں کے مقدس مقامات کونشانہ بنانا چاہیے تاکہ عرب ممالک کو بھارت کے بائیکاٹ کا نتیجہ مل جائے۔
مسلمانوں کے خلاف کھلم کھلا نفرت اوراشتعال انگیز بیان کے باوجود بھارتی پولیس نے ایک بار پھرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہاپسند اینکر کو گرفتار نہیں کیا۔