بھارت، ظالم ماں نے اپنے 6 بچے کنویں میں پھینک دیے

ممبئی: ظالم ماں نے اپنے 6 بچوں کو کنویں میں پھینک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں خاتون نے اپنے 6 بچوں کو کنویں میں پھینک دیا جس سے بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ڈوبنے والے بچوں میں 5 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ خاتون کو اس کے سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر خاتون نے یہ انتہائی اقدام کیا۔
پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں میں 18 ماہ سے 10 سال تک کے بچے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی سماج میں اس قسم کے واقعات عام ہیں، عدم برداشت کا رجحان زوروں پر ہے اور انتہاپسندی عروج پر۔ ایسے واقعات بھارتی معاشرے پر بدنما داغ کی مانند ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔