پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی میں غیر معینہ مدت تک جنگ بندی
اسلام آباد: پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان عارضی جنگ بندی کی مدت 30 مئی کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد اب یہ جنگ بندی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کابل میں پاکستانی وفد اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کے بعد ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جون میں ہوگا۔
دھیان رہے کہ پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق 18 مئی کو ہوا تھا۔
افغانستان کے نائب وزیراطلاعات و ثقافت و طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان افغان حکومت کی ثالثی میں کابل میں مذاکرات ہوئے۔