بجلی بحران سنگین، شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد: پاکستان میں بجلی کا بحران پھر سنگین شکل اختیار کرتا نظر آرہا ہے، مجموعی طور پر شارٹ فال 5 ہزار 53 میگاواٹ کی حد کو چھو چکا ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 447 میگاواٹ جب کہ کُل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہوگئی ہے۔ شارٹ فال میں 5 ہزار سے زائد میگاواٹ کے فرق کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھادیا گیا ہے۔ شہری علاقوں میں 12 جب کہ دیہی علاقوں میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے زائد ہوگیا۔
چاروں صوبوں کے تمام ہی شہروں میں لوڈشیڈنگ کے باعث شہری برے حال میں ہیں، ایک طرف سورج آگ برسارہا ہے، اوپر سے بجلی کی عدم فراہمی سے عوام ہلکان ہورہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔