پی ٹی آئی کے سیالکوٹ جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا

سیالکوٹ: تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں جلسے کا مقام تبدیل کرلیا۔ اب جلسہ وی آئی پی کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ شفقت محمود نے کہا کہ پُرامن لوگوں پر تشدد کیا گیا، خواجہ آصف کے کہنے پر انتظامیہ حرکت میں آئی، اپنا جمہوری اور آئینی حق استعمال کررہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پُرامن لوگوں پر تشدد کیا گیا، خواجہ آصف کے کہنے پر انتظامیہ نے تشدد کیا، گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، عثمان ڈار اور دیگر کو فوری رہا کیا جائے، سیالکوٹ میں جلسہ ہر صورت ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان شام 6 بجے سیالکوٹ پہنچ جائیں گے، ہم جمہوری طریقے سے اپنا حق استعمال کرنا چاہتے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، حکومت تشدد کا راستہ اختیار کرنے پرتلی ہوئی ہے، جو بھی نتائج ہوں گے اس کی ذمے دار حکومت ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔