سعد رضوی کے نکاح کی سادہ تقریب کل، ولیمہ اتوار کو ہوگا

لاہور: سعد رضوی کے نکاح کی سادہ تقریب کا انعقاد کل ہوگا جب کہ اُن کا ولیمہ اتوار کو ہوگا۔
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سعد حسین رضوی کا نکاح کل 3 فروری بروز جمعرات کو ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سعد حسین رضوی کے نکاح کی تقریب سادہ ہوگی جس میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعد حسین رضوی کا ولیمہ 6 فروری کو لاہور میں ہوگا۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات کے بعد اُن کے فرزند سعد رضوی نے جماعت کی باگ ڈور سنبھالی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔