کراچی، منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

کراچی: ہوائی اڈے سے منی لانڈرنگ کی بڑی کوشش ناکام بناکر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے 2 مسافروں سے 6 لاکھ 16 ہزار یورو برآمد کرلیے۔
اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافروں عبید صدیقی اور اقصیٰ صدیقی نے رقم بیگوں میں چھپا رکھی تھی۔
ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں کے سامان کی تلاشی کے دوران یہ رقم ضبط کی۔
اے ایس ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے عملے نے کارروائی کرکے منی لانڈرنگ کی یہ بڑی کوشش ناکام بنائی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ضبط کی گئی غیر ملکی کرنسی کی مالیت 12 کروڑ 15 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔