کورونا خدشات، سندھ حکومت کے اسکولوں کیلیے احکامات

کراچی: این سی اوسی کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے نجی و سرکاری اسکولوں کے لیے احکامات جاری کردیے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق 12 سال سے کم عمر طلبہ 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول آئیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی مکمل حاضری ہوگی تاہم 12 سال کی عمر کے طلبہ کو ویکسین لازمی لگوانی ہوگی۔
محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر زور پکڑ چکی ہے اور سندھ کے دو بڑے شہروں کراچی اور حیدآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بھی انتہائی زیادہ ہے۔
صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد ریکارڈ گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔