سعودیہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
ریاض: جڑواں بچے جہاں بھی پیدا ہوں، اُنہیں میڈیا میں خصوصی کوریج ضرور ملتی ہے۔
سعودی عرب میں خاتون نے ایک ساتھ پانچ صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے اور ماں سمیت سب بچے بخیریت ہیں۔
سعودی عرب میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی شہر تبوک کی رہائشی خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی ولادت کنگ سلمان ملٹری اسپتال میں ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کے ہاں آخری ولادت 12 سال پہلے ہوئی تھی اور پانچ بچوں کی ولادت کے بعد خاتون سمیت تمام بچے صحت مند اور خیریت سے ہیں۔