شین وارن جھوٹا، دوبارہ الزامات لگاکر دکان داری چمکارہا ہے: سلیم ملک

لاہور: گزشتہ روز شین وارن نے سلیم ملک پر میچ فکسنگ کے حوالے سے سنگین الزام عائد کیا تھا، اس کے جواب میں پاکستان کے سابق بلے باز سلیم ملک کا کہنا ہے کہ خود 5 ہزار ڈالر پر بکنے والا 2 لاکھ کیسے ٹھکرا سکتا ہے؟
سلیم ملک نے شین وارن کے الزامات کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ دستاویزی فلم کو بیچنے اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے فکسنگ معاملے کا ناجائز سہارا لیا گیا، تمام الزامات بے بنیاد ہیں، 5ہزار ڈالر لے کر پچ کے بارے میں اطلاع دینے کا اعتراف کرنے اور ممنوعہ ادویہ کے استعمال کی وجہ سے سزا پانے والے شخص کے کردار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، خود 5 ہزار ڈالر پر بکنے والا 2 لاکھ کیسے ٹھکرا سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ میرے اس وقت کے وکیل عظمت سعید آسٹریلیا جاکر یہ کیس بھی جیتے ہوئے ہیں، شین وارن ایک جھوٹا شخص ہے جو اب دوبارہ الزامات لگاکر اپنی دکان داری چمکانے کی کوشش کررہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔