شہر قائد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی: شہر قائد کے عوام ہوجائیں تیار، تیز ہواؤں کے ساتھ برسات کی پیش گوئی کردی گئی، سردی کی شدت میں اضافہ بھی ہوگا، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ موسم سرما کا طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان پر اثرانداز ہورہا ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم نے جنوبی بلوچستان میں اچھی بارش برسائی ہے، کراچی میں بھی آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تیز سرد ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 45 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، شہر میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 5 جنوری کی دوپہر تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، 5 جنوری کے بعد بارش میں وقفہ آجائے گا اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 6 جنوری کی دوپہر سے ایک بار پھر سرگرم ہوگا، 6 سے 7 جنوری کی صبح یا دوپہر تک بارش جاری رہ سکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس پورے سلسلے میں 40 سے 50 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، 8 جنوری سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا اور درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں جاسکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔