10 بھارتی صوبائی وزراء اور 20 اراکین اسمبلی کورونا میں مبتلا
ممبئی: بھارت میں بڑی تعداد میں کورونا وائرس کے ساتھ جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کے کیسز بھی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آ رہے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 22775 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 406 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
بھارت میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1400 سے زائد ہوچکی اور سب سے زیادہ 406 کیسز ریاست مہاراشٹرا سے سامنے آئے ہیں۔
بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 3 کروڑ 48 لاکھ 61579 افراد کورونا سے متاثر اور 4 لاکھ 81486 اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ڈپٹی وزیراعلیٰ اجیت پوار کا کہنا ہے کہ ریاست کے 10 وزراء اور 20 اراکین اسمبلی کورونا کا شکار ہیں۔