روس کی امریکا سے تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی

ماسکو: روس نے یوکرین پر پابندی عائد کرنے کی صورت میں امریکا کو تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔
روسی صدر پوتن نے امریکی صدر جوبائیڈن سے 50 منٹ طویل فون کال میں یوکرین پر پابندیاں لگانے پر امریکا سے باہمی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ یوکرین پر پابندیاں سنگین غلطی ہوگی، امریکا ایسا کرنے سے باز رہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر کشیدگی میں کمی کرنے پر زور دیا۔ صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اگر روس نے یوکرین میں مزید مداخلت کی تو مغربی ممالک فیصلہ کن جواب دیں گے۔
یوکرین کے حوالے سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر کشیدگی بڑھانے کے الزامات عائد کیے۔
امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر پوتن کے درمیان ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا براہ راست رابطہ ہے۔ امریکا اور روس کے درمیان یوکرین کے مسئلے پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔