نئی پانچ سالہ تجارتی پالیسی کا اجرا

اسلام آباد: وزارت تجارت نے نئی 5 سالہ 2020-25 تجارتی پالیسی جاری کردی جب کہ پالیسی کے تحت برآمدات 57 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 40 ارب ڈالرز مقررکیا گیا۔
دستاویز کے مطابق نئی تجارتی پالیسی کے تحت برآمدات 57 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 40 ارب ڈالرز مقرر کیا گیا ہے۔
چمڑے کی برآمدات ایک ارب 38 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز، چاول کی برآمدات 3 ارب ڈالرز، فوڈ اور مشروبات کی برآمدات ایک ارب 53 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز، پھل اور سبزیوں کی برآمدات ایک ارب 36 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز، سرجیکل آلات کی برآمدات 82 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
برآمدات کے 18 شعبوں کو ترجیحی فہرست میں شامل کردیا گیا، ترجیحی فہرست میں 7 روایتی اور 11 ڈیولپمنٹ شعبے شامل ہیں، تجارتی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے مانیٹرنگ سسٹم جب کہ پالیسی پر عمل درآمد اور مانیٹرنگ کے لیے بورڈ قائم کیا گیا، وزیراعظم کی سربراہی میں “نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ” تشکیل دیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔