سینیٹ ضمنی انتخاب آج، شوکت ترین مضبوط امیدوارہیں

اسلام آباد: سینیٹ کی جنرل نشست پرضمنی انتخاب کیلیے پولنگ آج ہوگی جب کہ مشیر خزانہ شوکت ترین پی ٹی آئی کے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔
خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پرضمنی انتخاب کیلیے پولنگ آج ہوگی جب کہ مشیر خزانہ شوکت ترین پی ٹی آئی کے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔ مشیر سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی کے استعفی کے باعث سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔
پولنگ اسٹیشن خیبرپختونخوا اسمبلی کے اندر پرانے ہال میں قائم کیا گیا ہے،پولنگ آج صبح 9بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی، تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ پریذ ائیڈنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی اراکین پر مشتمل الیکٹورل کالج کی تعداد 145ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔