پاکستان کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کا مستقبل تابناک ہے، سابق کرکٹرکا دعویٰ

لاہور : انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر ایلن ولکنز نے دعویٰ کیا ہے کہ مشکلات کا شکار پاکستان کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کا مستقبل تابناک ہے جن کے سامنے کرکٹ کے کئی سال پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایلن ولکنز نے کہا کہ ”میرے خیال سے وہ بہت اچھے کھلاڑی ہیں، میں واقعی ایسا سمجھتا ہوں۔ وہ ایک شاندار نوجوان کرکٹر ہیں جو سیکھنا پسند کرتے ہیں اور کرکٹ کے میدان میں احمد شہزاد سے زیادہ کوئی محنت نہیں کرتا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ویوین رچرڈز ان کے مینٹور تھے اور اگر وہ ان کی بات سنیں تو وہ بہت آگے جانے والے ہیں۔“

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔