وزیراعظم عمران خان نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے۔
وزیر اعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات کا نوٹس لے لیا
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغانستان سے متعلق پاکستان کی ویزا پالیسی کے امور پر بھی غور ہو گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پاکستان اور عراق کے درمیان ایئرسروسز معاہدے میں کوڈ شیئرنگ شامل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کی بھی منظوری دے گی۔
وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کی توثیق کرے گی جب کہ اوگرا کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2019-20 بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔