ذاتی معاملات میں کسی کی مداخلت پسند نہیں: نیلم منیر
کراچی: نیلم منیر جہاں اپنی اداکاری کے باعث بہت سے لوگوں کی پسندیدہ اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، وہیں لگی لپٹی رکھے بغیر بے باک گفتگو کے باعث بہت سے لوگ اُن سے خفا بھی ہوجاتے ہیں۔
نیلم منیر کا کہنا ہے کہ اپنے معاملات میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتی، صرف کام سے کام رکھتی ہوں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ میری پوری توجہ صرف اپنا کیریئر بنانے میں ہے، میرے بارے میں کون کیا سوچتا اور کیا رائے دیتا ہے، اس سے متعلق کبھی نہیں سوچا۔
انہوں نے کہا کہ شوبز میں آنے سے زندگی میں بہت کچھ بدل گیا ہے، چیلنجنگ کردار نبھانا پسند کرتی ہوں اور میرے مداح بھی اسی وجہ سے مجھے زیادہ چاہتے ہیں۔