الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے باعث وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے باعث وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روک دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے آج دورہ پشاور اور پاکستان کارڈ منصوبے کا افتتاح کرنا تھا، الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی الیکشن تاریخ طے ہونے کے بعد کسی منصوبے کا افتتاح نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم کا دورہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت دی کہ وزیراعظم عمران خان اپنا دورہ منسوخ کرے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔