پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح 1 فیصد سے کم رہ گئی، مزید 8 افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 377 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 364 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 85 فیصد پر آ گئی۔
پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 745 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 631 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 14 ہزار 168 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 904 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 42 ہزار 718 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 137 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 20 لاکھ 72 ہزار 293 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ 20 ہزار 643 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 12 کروڑ 40 لاکھ 54 ہزار 300 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 7 لاکھ 35 ہزار 744 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 76 ہزار 17 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 622 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 43 ہزار 240 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 28 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 146 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 851 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 765 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 956 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 563 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 742 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 488 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 360 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 412 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔