جیل نہیں جانا تو پیسے واپس کریں، مزید ڈرامے نہیں چلیں گے،فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز اینڈ کمپنی جعلی ویڈیوز اور گیمز سے باہر آکر الزامات کا جواب دے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ یہ ڈرامے مکمل فلاپ ہو چکے ہیں،جیل نہیں جانا تو پیسے واپس کریں۔
نواز اینڈ کمپنی جعلی ویڈیوز، لیکس اور گیمز سے باہر آ کر الزامات کا جواب میرٹ پر دے یہ ڈرامے مکمل فلاپ ہو چکے ہیں جیل نہیں جانا پیسے واپس کریں یہ مختصر حل ہے جس کو پیچیدہ بنا کر نکلنا چاہتے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 23, 2021
وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ مختصر حل ہےجس کو پیچیدہ بناکرنکلنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب نئی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں ثاقب نثار مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی۔
آڈیو ٹیپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔