پاکستان امریکا کے ساتھ طویل مدتی تعاون کا خواہاں ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی، باہمی تعلق اور طویل مدتی تعاون کا خواہاں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون اور افغانستان میں سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بارڈر مینجمنٹ کے امور بھی زیرغور آئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ نے افغانستان کی صورت حال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ تھامس ویسٹ نے سرحد پر انتظامات، علاقائی استحکام کے لیے بھی پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔
امریکی نمائندہ نے پاکستان کے ساتھ تعلق و تعاون بڑھانے کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی، باہمی تعلق اور طویل مدتی تعاون کا خواہاں ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کے لیے دنیا پر تعاون و مدد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے تعاون کرے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔