جنوبی افریقا کے آخری سفید فام صدر ڈی کلیرک چل بسے
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کے آخری سفید فام صدر اور نوبل انعام یافتہ شخصیت ڈی کلیرک 85 برس کی عمر میں چل بسے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینسر میں مبتلا جنوبی افریقا کے سابق صدر ڈی کلیرک کا کیپ ٹاؤن میں انتقال ہوا۔
خیال رہے کہ 15 اکتوبر 1993 کو جنوبی افریقا کے صدر ڈی کلیرک اور افریقا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نیلسن منڈیلا کو نوبل امن ایوارڈ دیا گیا تھا جب کہ اس کا مقصد ملک میں نسلیت پرستی کو ختم کرنا تھا۔
سابق جنوبی افریقی صدر ڈی کلیرک کو جنوبی افریقا کے عوام قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔