کوئی خطرہ نہیں، وزیراعظم مدت پوری کریں گے: شیخ رشید
اسلام آباد: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی گیم شروع نہیں ہورہا اور عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے ہمراہ پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سب سے بڑا ادارہ ہے، جو قانون اور آئین کے مطابق ہوگا وہی ہوگا، سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر، اس کے فیصلے حکومت اور وزیراعظم پر بھی لاگو ہیں لہٰذا عدالت عظمیٰ جو کہے گی وزیراعظم سنیں گے کیونکہ سپریم کورٹ بھی جمہوریت کا حصہ ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں، کوئی گیم شروع نہیں ہورہا اور گیم صرف عمران خان کا ہے لہٰذا وہ پانچ سال پورے کریں گے۔ عمران خان کی حکومت کامیاب رہے گی اور مدت اقتدار پوری کرے گی۔