عالمی برادری افغان عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مدد کرے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمے داری ہے وہ افغان عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مدد کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے متعلق کئی بار خبردار کرچکا ہوں، اب ڈبلیو ایف پی کے سربراہ نے الرٹ جاری کیا ہے، پاکستان افغانستان کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرتا رہے گا، لیکن عالمی برادری کو اب عمل کرنا چاہیے، عالمی برادری کی اخلاقی ذمے داری ہے کہ وہ افغان عوام کو درپیش اس انسانی تباہی کو روکے۔