نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے 4 کمپنیاں میدان میں آگئیں

کراچی: عدالت عظمیٰ کے حکم کی روشنی میں چار کمپنیاں نسلہ ٹاور گرانے کے لیے میدان میں آگئیں۔
ذرائع کے مطابق نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے چار میں سے صرف ایک کمپنی نے دھماکا خیز مواد استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے جو ہائی ٹیک الیکٹرانکس اینڈ مشینری کمپنی کی جانب سے کی گئی ہے۔
کراچی کی ہائی ٹیک الیکٹرانکس نے غیر ملکی کمپنیوں کے اشتراک سے نسلہ ٹاور کو گرانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق تین دیگر نجی کمپنیوں نے مشینوں اور افرادی قوت کی مدد سے عمارت گرانے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے، ان کمپنیوں میں اے این آئی ایکسپرٹ ڈینجرز بلڈنگز ناظم آباد، ڈبل اے ڈیمولیشن سینٹر فیصل ٹاؤن لاہور اور میر انٹرپرائز نامی کمپنی نے ای میل کے ذریعے شہری انتظامیہ کو ڈیمولیشن کی پیشکش کی۔
ذرائع کے مطابق کمپنیوں کو اپنی تحریری پیشکشوں کے ذریعے اجلاس میں بلوایا گیا ہے اور تمام کمپنیوں کی آفرز کو آج ہونے والے اہم اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔