بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکا، 11 افراد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کی مذموم کارروائی میں 11 افراد زخمی ہوگئے، ٍخاران میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں خاران ہسپتال منتقل کردیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے دہشت گردی کی اس کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جو موٹر سائیکل میں نصب تھا، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے خاران دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے میں بے گناہ افراد کے زخمی ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ کی جانب سے دھماکے میں زخمی افراد کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔