کنگ خان کے بیٹے کا ضمانتی کون؟
ممبئی: کنگ خان شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت تو مل گئی، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ آریان کی ضمانتی کون ہیں، یعنی اُن کی ضمانت کے مچلکوں پر کس معروف اداکارہ نے دستخط کیے ہیں؟
این سی بی نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔
آریان خان قریباً 28 روز تک منشیات کیس میں زیر حراست رہے اور بھارت کے سابق اٹارنی جنرل مکھل روہت جی نے 3 روز تک ہائی کورٹ میں کیس لڑ کر آریان کی ضمانت منظور کروائی۔
ممبئی ہائی کورٹ نے گزشتہ روز ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے ساتھ کچھ شرائط پر آریان خان کی ضمانت منظور کی تھی۔
آریان خان کے ضمانتی مچلکوں پر معروف بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے دستخط کیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
دھیان رہے کہ آریان خان کی گرفتاری کے معاملے پر سلمان خان اور شتروگھن سنہا سمیت بولی وڈ اداکاروں کی بڑی تعداد نے شاہ رخ خان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت میں بیان دیے تھے۔