امریکی صدر کی جی 20 سمٹ میں شرکت کے لیے اٹلی آمد

واشنگٹن: امریکا کے صدر جوبائیڈن جی 20 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے اٹلی پہنچ گئے، وہ آج ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس سے ملاقات کریں گے۔
صدر جوبائیڈن خاتون اول جل بائیڈن کے ہمراہ اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچے، جہاں جی ٹوئنٹی ممالک کا 2 روزہ اجلاس کل سے شروع ہوگا، امریکی صدر کی آج ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس سے ملاقات طے ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن جی 20 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے بعد اقوام متحدہ کی ماحول سے متعلق گلاسگو کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے، ماحول سے متعلق کانفرنس اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 31 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔