وینا میرے بچے اغوا کرکے پاکستان لے آئی: سابق شوہر
پشاور: فلم اسٹار وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے الزام لگایا ہے کہ وینا ملک ان کے بچے اغوا کرکے پاکستان لے آئی ہے۔
اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا ملک دبئی سے بھاگ گئی ہے، بچوں کی ویلفیئر کی وجہ سے خاموش تھا۔ انصاف کی حکومت میں مجھے انصاف نہیں مل رہا۔ وینا ملک نے جعلی طریقے سے پاسپورٹ بنائے ہیں جس میں پاکستانی ایمبیسی ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ وینا ملک نے میرے بچے کراچی میں عظیم نامی افغانی کے حوالے کیے ہیں، حکومت اس افغان شہری کے خلاف کارروائی کرے۔ بچوں کی برین واشنگ کی جارہی ہے، اگر میں بلیک میل کررہا ہوں تو ثبوت کہاں ہیں، ڈھائی سال سے میں اپنے بچوں سے نہیں ملا۔
اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا ملک نے کہا کہ میں ان کو دھمکارہا ہوں مگر حقیقت میں وہ مجھے ہراساں کررہی ہیں اور میں دونوں بچوں کو ہر ماہ اخراجات کی رقم بھی بھجوا رہا ہوں۔