بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکا، پولیس اہلکار شہید
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ 13 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، 13 پولیس اہلکار اور 3 راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔
تمام زخمی پولیس اہلکار اور تینوں راہ گیروں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ مہینوں سے بلوچستان اور ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے مختلف واقعات رونما ہوچکے ہیں۔